| |
Home Page
اتوار 03 محرم الحرام 1439ھ 24 ستمبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
انصاف فراہم نہ کیا گیا تو ہڑتال کرینگے ‘ فنکار

Todays Print City News

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سرکاری ٹی وی کےپشتو پروگراموں کی ادکارہ پاکیزہ خان،شاہین علی زئی اور شمشیر میوند نے مطالبہ کیاہےکہ ہمیں انصاف فراہم کیاجائے ورنہ مطالبات کیلئے ٹی وی اسٹیشن کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے، یہ بات انہوں نے اتوار کوکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،انہوں نے الزام لگایاکہ سرکاری ٹی وی کوئٹہ سینٹر کے ایک اعلیٰ افسر کاپشتون آرٹسٹوں کے ساتھ رویہ ناروا ہے،پشتون اداکاروں اور گلوکاروں کےچیک روک کر ہماری آواز دبانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،اگر کوئی فنکار آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے توسنگین نتائج کی دھمکی دی جاتی ہے، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات تسلیم اور مذکورہ افسر کوفوری ٹرانسفر کیا جائے ورنہ ہم اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی کیمپ لگائینگے۔