• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی فیروز آباد سبزل روڈ میں مسائل کے انبار ‘ مکین پریشان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقےکلی فیروز آباد سبزل روڈ کے مکین مختلف مسائل سے دو چار،سہولیات کا فقدان منتخب نمائندوں کی عدم توجہی مکین عاجز آگئے متعلقہ حکام نے چپ سادہ لی تفصیلات کے مطابق کلی فیروز آباد سبزل روڈ کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے علاقے میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہےمکینوں نے خودساختہ نالیاں بنائی ہوئی ہیں جس میں کچرہ پھنس جانے کی وجہ سےگندہ پانی سٹرک پر بہتا رہتا ہےاور گلیاں کیچڑ میں تبدیل ہوجاتی ہیں دوسری جانب اسٹریٹس لائٹس بھی نایاب ہیں جس کی وجہ سے سرشامہی اندھیرا چھا جاتا ہےعلاقےکی سٹرکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں علاقے میں تعلیمی سہولیات بھی زبوحالی کا شکار ہیں جبکہ کثیر آبادی کے بچوں کے لیئے کھیلنے کا کوئی گرائونڈ نہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ منتخب نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے کے مسائل حل کیئے جائیں-
تازہ ترین