| |
Home Page
بدھ 03 ربیع الاوّل 1439ھ 22 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
اقوام متحدہ اورعالمی برادری کشمیریوں پرمظالم کانوٹس لے ٗ بلال سلیم

Todays Print City News

کوئٹہ(پ ر)سنی تحریک کے سربراہ علامہ بلال سلیم قادری نے بلوچستان کی صوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اسی لئے کشمیر پاکستان کی سہ رگ ہے جبکہ پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اس لئے پاکستانی عوام کشمیر کوپاکستان کاحصہ بناکر دم لیں گے انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور یہ پوری دنیا پرآشکار ہوچکاہےچاہے بھارت پوری فوج ہی کشمیر میں تعینات کیوں نہ کردے مگر کشمیری نوجوانوں کے دلوں سے آزادی کے جذبے کو وہ نہیں نکال سکتے جبکہ اقوام متحدہ عالمی برادری اور او آئی سی کشمیریوں پربھارت کی جا نب سے ڈھائے جانے والے مظالم کو فوری طورپر بند کرانے میں اپنا کردارادا کرے انہوںنے مزید کہاکہ کشمیری نوجوان برہان وانی کی شایان شان برسی بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے منہ تمانچہ کے مترادف ہے جبکہ کوئٹہ میں سنی تحریک کی جانب سے برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی اور تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں مرکزی رہنما خان محمد جتک صوبائی رابطہ کمیٹی کے اراکین علامہ علی نواز القادری علامہ اعتبار نیچاری علامہ نواب دین ڈومکی علاممہ حسن قادری عزت اللہ صابر امان اللہ سعیدی کوئٹہ کے ضلعی صدرحافظ یوسف و دیگر عہدیداران کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی آخر میں کشمیر کی آزادی کے شہید برہان وانی کے درجات کی بلندی اورملک وقوم کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔