| |
Home Page
پیر 04 محرم الحرام 1439ھ 25 ستمبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
کینٹ، چارج شیٹ پانچوں بلڈنگ چیکرز کو سیٹوں کے ہٹانے کا فیصلہ

Todays Print City News

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں چارج شیٹ ہونے والے پانچوں بلڈنگ چیکروں کو اپنی سیٹوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ان چار بلڈنگ چیکروں جن کیخلاف پہلے ہی انکوائری بھی شروع ہو چکی ہے جبکہ ایک اور بلڈنگ چیکر جسے دو روز قبل چارج شیٹ کیا گیاتھا ان کو نہ صرف ان کے سرکلز سے ہٹا جا رہا ہے بلکہ انہیں اس شعبہ سے ہی ہٹانے پر پر غور جاری ہے اس پر عملدرآمد رواں ہفتے کے دوران متوقع ہے، ایک بلڈنگ انسپکٹر کو پہلے ہی اس کے سرکل سے ہٹاکر گیٹ پر بٹھا دیا گیا ہے، واضح رہے کہ ڈیڑھ ہفتہ قبل مبینہ غیرقانونی تعمیرات کے الزام میں پانچ بلڈنگ چیکروں کو چارج شیٹ کیا گیاتھا جن کیخلاف باقاعدہ انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے مگر اس کے باوجود وہ اپنے سرکلز میں ہی کام کررہے ہیں جس کا کنٹونمنٹ انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں وہاں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جس مقصد کیلئے وہاں سے انہیں ہٹایا گیا تھا وہ پورا ہو سکے اور کینٹ ایریاز میں مبینہ غیرقانونی تعمیرات کو روکا جاسکے۔