• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوستوں کے ہمراہ نہانے جانیولا لڑکا کورنگ نالے میں ڈوب کرجان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ بھارہ کہو کے علاقے بھیرہ پل کے قریب 13/12 سالہ لڑکا صائم علی اتوار کو کورنگ نالہ میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نعش برآمد کرکے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ کوٹ ہتھیال کا رہائشی لڑکا اپنے دوستوں کے ہمراہ بھیرہ پل پر بارش کے پانی میں نہانے کےلئے گیا مگر پانی کے تیز بھائو میں بہہ گیا۔ ساتھیوں کے شور پر لوگ جمع ہوگئے اور بچے کی نعش نکال کر ہسپتال منتقل کردی گئی۔
تازہ ترین