• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سے استعفیٰ مانگنے والے بھول چکے کہ انکو عوام نے بنایا ہے،شکیل اعوان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ قائد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان میں 32سال سے قائم ’’ اعتماد اور دوستی ‘‘ کے لازوال رشتہ کو کوئی ختم نہیں کرسکتا۔ قمر زمان کائرہ،خورشید شاہ،اعتزاز احسن جیسے بہت سے حسد کے مارے لوگ یہ حسرت اپنے دل میں لئے ہی چلے جائیں گے کہ کبھی مسلم لیگ(ن) کے راہنما بھی پیپلز پارٹی کی طرح اپنی قیادت کو دھوکہ دیکر چڑھتے سورج کی پوجا شروع کردیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کی یونین کونسلوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے منعقدہ اجلاس سے ’’یوتھ سیکرٹریٹ شنکہ ہاوس ‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاست کے میدان سے بھاگ کر سازشوں کے ذریعے میاں محمد نواز شریف کو گرانے کی کوشش کرنے والے عمران خان،آصف زرداری،سراج الحق کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے والے عمران،زرداری یہ بات بھول چکے ہیں کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پاکستان کی عوام نے کروڑوں ووٹوں کے ذریعے وزیر اعظم بنایا ہے اُن کا استعفیٰ مانگنے والے اپنی خیر منائیں پاکستان کی بیس کروڑ عوام عام انتخابات میں عمران خان کو لمبی رخصت پر بھیجنے کا پروگرام ترتیب دے چکے ہیں پاکستان بھر سے مفاد پرستوں،ابن الوقتوں اور موقع پرستوں کو ایک جگہ جمع کرکے نیاپاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو قوم نشان عبرت بنا کر نیا سبق سکھائے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی سازشی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی روکنے کی کبھی جسارت نہ کرسکے۔
تازہ ترین