| |
Home Page
پیر 04 محرم الحرام 1439ھ 25 ستمبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا

Todays Print City News

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ مری کے علاقہ میں ایک موٹرسائیکل سوار ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔تھانہ مری کو عبدالساجد نے بتایا کہ میں اپنے والد عبدالرؤف کے انتظار میں چھتر پل کے پاس سٹرک کے کنارے کھڑا تھا کہ راولپنڈی سے میرے والد عبدالرؤف موٹر سائیکل نمبرآرآئی ایل -1639 پر سوار ہو کر چھتر پل پر پہنچے اسی دوران مری کی جانب سے ایک ہائی ایس نمبرآرآئی ایس -11جس کے ڈرائیور کا نام بعد میں حماد معلوم ہوا گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہو ئے آیااور ایک دیگر گاڑی کو اوور ٹیک کر تے ہو ئے گاڑی سیدھی ٹکر موٹر سائیکل کو ماری جس سے میرے والد عبدالرؤف موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گئے اور موٹر سائیکل کا بھی کافی نقصان ہوا حادثہ کی اطلا ع پاکر ریسکیو 1122کی گاڑی موقع پر آگئی جس پر اپنے والد کو لیکر بغرض علاج معالجہ پولی کلینک اسلام آباد آرہے تھے کہ راستے میں میرے والد زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گے یہ حادثہ ڈرائیور حماد کی غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری سے پیش آیاجو حادثہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔تھانہ مری پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔