• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، ان کے خلاف پروپیگنڈہ فیشن بن چکا ہے، اشرف علی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کی تاریخی درسگاہ دارلعلوم تعلیم القران راجہ بازار کا نیا تعلیمی سیشن شروع ہوگیا ہے۔جس میں میٹرک پاس آٹھ سو کے لگ بھگ طلبہ کو داخلہ دیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم مدرسہ مولانا اشرف علی خان نے کہا کہ مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دینی مدرے اسلام کے قلعے ہیں۔ تقریب میں مولانا گوہر حمان،مولانا خالق،مفتی زاہد،مولانا صبغت اللہ،مولانا مفتی ایاز اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا اشرف علی نے کہاکہ مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ فیشن بن چکا ہے۔مدارس میں قانونی دستاویزات کے بغیر کسی غیر ملکی کو داخلہ نہیں دیا جاتا۔تمام مدارس قوائد و ضوابط کی مکمل قابندی کرتے ہیں۔ان سے دہشت گردی منسوب کرکے انہیں بدنام کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین