• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتا ہوا رش‘ ریلوے ریزرویشن نہ ملنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

راولپنڈی (جنگ نیوز) گرمیوں کی چھٹیوں میں ریل پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ‘ مسافروں کو ریلوے ریزویشن آفس میں رش بڑھ جانے اور ریزوریشن نہ ملنے کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ریلوے کو چاہئے کہ بچوں کی چھٹیوں کے موقع پر جب لوگ اپنے عزیزو اقارب کو ملنے کسی مجبوری میں اور سیرو تفریح کیلئے راولپنڈی کا رخ کرتے ہیں اور یہاں سے سیاحتی مقامات پر جاتے ہیں تو ریلوے کو اس موقع پر گاڑیوں میں اضافی کوچز لگانی چاہئیں۔ اس اقدام سے جہاں ریلوے کی آمدنی میں اضافہ ہو گا وہاں مسافروں کو بہتر سہولیات میسر ہونگی۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اضافی کوچ دستیاب ہوتی ہے‘ ہم جس گاڑی میں لوڈ زیادہ ہوتا ہو‘ اس گاڑی میں اضافی کوچز لگا دیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس مرتبہ سیرو تفریح کیلئے راولپنڈی آنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی کوچز کا انتظام کیا جا رہا ہے تا کہ مسافروں کی پریشانی دور کی جاسکے۔
تازہ ترین