راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) دونوسربازوں نے خودکوحساس ادارے کااہلکاربتاکرشہری کولوٹ لیا۔تھانہ ریس کورس کو اسداقبال نے بتایا کہ پشاورروڈ پر عدیل عباسی اور اس کا ایک نامعلوم ساتھی دھوکہ دہی سے خود کوحساس ادارے کا اہلکار بتلاکر مجھ سے میرا موبائل ودیگر کاغذات لے کر فرار ہوگئے،پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔