• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامعلوم افراد نے باپ بیٹے کو قتل کر دیا ،صدمے سے خاتون ذہنی توازن کھو بیٹھی

کلر سیداں(نمائندہ جنگ)کلر سید اں کے ر ہا ئشی باپ بیٹے کو نا معلو م ا فر ا د نے فا ئر نگ کر کے مو ت کے گھاٹ ا تا ر د یا اور ان کی نعشیں تحصیل گوجر خان کی حدود میں واقع بھڈانہ جنڈی روڈپر پھینک کر فرار ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پوسٹمارٹم کروانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا اور صدمے سے مقتول شبیر بھٹی کی اہلیہ اپنا توازن کھو بیٹھی۔ کلر سیداں کے نواحی موضع کنڈ کے شبیر بھٹی جو گاڑیوں کی خریدو فروخت کا کاروبار کرتے تھے اپنے بیٹے مدثر بھٹی کے ہمراہ اتوار کی صبح گھر سے نکلے جن کی بعد ازاں تھانہ گوجر خان کی حدود میں نعشیں پڑی ہوئی ملیں۔مقتول باپ کی جیب سے دو لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔مقتول شبیر بھٹی نے 30/35 برس قبل کھڈ بنائل سے شفٹ ہو کر موضع کنڈ میں رہائش اختیار کر لی تھی۔
تازہ ترین