• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری:کمسن بچوں سے زیادتی ،ملزمان کی جانب سے غلطی کا اعتراف

ڈگری( نامہ نگار)ڈگری میں کمسن بچوں سے زیادتی اور انکی وڈیو بناکر انہیں بلیک میل کر نے کے واقعے پر اجتماع ہوا۔ جس میں واقعے میں ملوث ملزمان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔ فیصلے میں واقعے میں ملوث افراد کو شہر بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈگری کے معززین اقبال قادری، کونسلر یاسین، چوہدری وجاہت اور دیگر کی سربراہی میں اجتماع ہوا جس میں واقعے میں ملوث نعمان راجپوت کے بھائی شوکت راجپوت اور کاشف کے والد احمد علی نے تحریری طور پر معافی مانگ لی جس میں کہا گیا کہ اگر دوبارہ کبھی ایسی غلطی کی گئی تو قانونی کارروائی کی جاسکے گی۔  فریقین نے صلح نامہ کے بعد پولیس کو دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی جس پر پولیس نے حراست میں لئے گئے تینوں افراد نعمان راجپوت،کاشف قاضی اور راحیل قاضی کو رہا کر دیا۔

تازہ ترین