• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2018 کا الیکشن آخری، سیاست سے ریٹائر ہو جائونگا، وزیراعلیٰ سندھ

Todays Print

کراچی(راحت حسین )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 2018کاانتخاب  ان کا آخری الیکشن ہو گا پھر اس کے بعد سیاست سے ریٹائر ہوجانے  کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے انگریزی ہفت روزے ’’میگ‘‘ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ (ان کے انٹرویوکی تفصیلات ویکلی’’ میگ‘‘ میں ملاحظہ کی جائیں)صوبے سے قومی سیاست میں جانے اور اپنا کردار ادا کرنے سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بات پارٹی لیڈرشپ پر منحصر ہے کہ وہ اس بارے کیا فیصلہ کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے اپنے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف پہلوئوں ، سیاسیات سے کہیں آگے کے معاملات  پر بھی روشنی ڈالی۔ اپنی تفصیلی بات چیت میں انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود انہیں کتنی  انتظامی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیراعلیٰ نےکہا کہ ’’ہم انسانی سرمائےکی قلت کا شکار ہو چکے ہیں،ڈاکٹروں کی مثال لی جا سکتی ہے،میں اب بھی ڈاکٹر بھرتی کرنے کی کوشش کر رہا ہوں مگر تاحال اس میں کامیا ب نہیں ہو سکا‘‘۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے پاس صوبے میں ڈاکٹروں کی 6ہزار سے زائد اسامیاں خالی پڑی ہیں گزشتہ تین سال سے ہم ڈاکٹر بھرتی کرنے کی کوشش میں ہیں مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد تعلیم وصحت کے شعبے ان کی اولین ترجیح رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسائل کا ہمیں علم ہے مگر بدقسمتی سے میری وزارت اعلیٰ کے ایک سال میں مذکورہ دونوں شعبوں میں اور لوگوں پر ان کے اثرات کے سلسلے میں صوبے بھر میں ہم  زیادہ کامیاب نہیں ہوسکے۔

ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام چیک کرنے کے لیے اپنے  اچانک دوروں سے متعلق  سوال پر وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ  وہ دورے کرتے رہتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں میڈیا کو اطلاع دیں اور نہ ہی صحافی ان کے ساتھ ہوں ۔

تازہ ترین