• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجارتی سرگرمیاں بڑھنے لگیں، راہداری نے ترقی کے راستے کھول دیے، اعزاز چوہدری

Todays Print

واشنگٹن(خبر ایجنسی)امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال بہترہونے سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،چین کے علاوہ بھی غیرملکی سرمایہ کاری آرہی ہے، اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں ترقی کے نئے راستے کھول دیئے ہیں ،پاکستان اورامریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کامضبوط رشتہ قائم ہے۔

جمعرات کو امریکامیں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے پاکستان امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے وفدنے ملاقات کی،واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں پا کستا ن امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے وفد میں امریکی رکن کانگریس ٹوم گیرٹ اور چیمبرآف کامرس کے ڈیبی جونز شریک تھے۔پاکستانی سفیرنے وفدکوپاکستان میں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔

تازہ ترین