• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری کی متعددوارداتیں ، شہری 3گاڑیوں ،موٹرسائیکل سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں شہری 3 گاڑیوں ،موٹرسائیکل ،انعامی بانڈزوغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ ریس کورس کے علاقہ سے کامران اجمل بھٹی کی کارنمبرایل ای ایچ -3766،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ سےچوہدری ارشد محمود کی موٹر سائیکل نمبرآرآئی کیو-5275چوری ہوگئی ۔تھانہ وارث خان کو خالد ندیم نے بتایا کہ کمیٹی چوک میں میری گاڑی سے ہزاروں روپے مالیت کے 125 پرائز بانڈز اور لیپ ٹاپ چرالئے گئے ۔ تھانہ واہ کینٹ کو ملک عمران حسین نے بتایا کہ میرے سیف مارٹ کے فیصل محمود منیجر نے دھوکہ دہی سے مارٹ کے 5لاکھ روپے خوردبردکرلئے۔تھانہ وارث خان کو عمر اشرف نے بتایا کہ ملک امجد پرویز نے بطور قرض مجھ سے 5لاکھ روپے لئے تھے ،جس نےچیک دیا ،جو ڈس آنر ہو گیا ۔ دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں چوری کی وارداتوں میں شہری گاڑی‘ زیورات‘ موبائل اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے محمد بشیر نے تھانہ ویمن میں درخواست دی کہ میرے گھر ، ترلائی کلاں سے زیورات‘ نقدی ا ور دیگر سامان چوری ہوگیا۔ عنصر عباس نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص کال کرنے کے بہانے میرے مالک مشتاق احمد سے فون لے کر غائب ہو گیا ۔ چن محبوب نے رمنا پولیس کو بتایا کہ جی ٹین فور میں اس کے گھر کے سامنےسے اس کی کار آئی ڈی جی 7739 کھڑی تھی جسے نامعلوم چور لے گیا ۔صدف حمید خواجہ نے رمنا پولیس کو بتایا کہ سید حسن شہزاد نے کرائے پر گاڑی لی ہوئی تھی کرائے کی رقم 26 لاکھ34ہزار دینے سے انکاری ہے اور نہ ہی کار واپس کر رہا ہے، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ترنول پولیس نے عبدالوہاب کی رپورٹ پر احسان الحق ، سبط حسین اور آصف کے خلاف 27لاکھ روپے خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔لاکھوں کے چیک ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین