• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میونسپل کارپوریشن کو350ملین ملیں گے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)وزیر اعظم سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے رواں مالی سال کے350ملین ضلعی انتظامیہ کی بجائے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کو دئیے جائیں گے۔جو صرف اربن علاقوں کی بہتری کیلئے خرچ ہوں گے۔جبکہ وزیر اعظم سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت31دسمبر2016کے بعد سے اب تک کوئی فنڈز ریلیز نہیں ہوسکے،جس کے باعث ضلع راولپنڈی کی22سکیموں پر کام بند ہوچکا ہے۔باخبرذرائع کے مطابق121ملین روپے کے بقایاجات گزشتہ مالی سال کے ہیں۔جو ملنے تھے لیکن نہیں مل سکے جس کے باعث ٹھیکیداروں کو بھی ادائیگیاں نہیں ہوسکیں اور انہوں نے نہ صرف کام بند کرکھا ہےبلکہ وصولیوں کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے۔ادھرذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں راولپنڈی ضلع کی248سکیمیں شامل کی ہیں۔جن میں نئے اور جاری منصوبے شامل ہیں۔ان پر کل لاگت کا تخمینہ26192اعشاریہ825ملین روپے ہے۔جبکہ ان کیلئے روال مالی سال میں جاری فنڈز کا تخمینہ13803اعشاریہ917ملین روپے ہے۔
تازہ ترین