• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرکے میٹھے بول مریض کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر سکتے ہیں، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی) مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر مریضوں کی خدمت کے جذبے کے تحت علاج کرکے دنیا اور آخرت کی زندگی سنوار سکتے ہیں،اچھے اخلاق سے پیش آکر دکھی انسانیت کے دردو تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرجاوید اکرم کی دعوت پر پمز ہسپتال میں ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے میٹھے بول مریض کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو دوسروں کی مدد کرتے اور اپنی جان اور مال نیک کاموں کے لیے لگاتے ہیں،ہماری پریشانی کا حل دین اسلام سے قربت میں ہے ,ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز بہترین مسیحا کاکردار ادا کرکے اللہ کی قربت حاصل کرسکتے ہیں ۔
تازہ ترین