• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی طاقتیں مسلمانوں کو لڑا کر اسلحہ بیچ رہی ہیں،حامدموسوی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ، اپنے رپورٹر سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہاہےکہ پانامہ کیس میں عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے ، لوٹ مار میں مصروف حکمران، سیاستدان عوام کی جان و مال کا خاک تحفظ کریں گے ۔قائد اعظم جیسا کوئی لیڈر پاکستان کو دوبار ہ نہ مل سکا۔اسلامی اتحاد انڈیا اسرائیل کے خلاف بننا چاہئے تھا ،بڑی طاقتیں مسلمانوں کو لڑا کر اسلحہ بیچ رہی ہیں ، مستونگ دہشت گردی قابل مذمت ہے ۔ا ن خیالات کااظہارانہوں شہادت حضرت امام جعفرصادق کی مناسبت سے عشرہ صادق آل محمدؐ کے سلسلہ میں مجلس المودۃ پاکستان کے زیراہتمام علی مسجدسے برآمدہونے والے ماتمی احتجاجی جلوس تابوت کی قیادت کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ امام جعفر صادق نے تعلیمات مصطفوی کو عام کیا ، ڈکٹیٹرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جام شہادت نوش کرلیا مگرحق پر سمجھوتہ نہ کیا۔
تازہ ترین