• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کی ترقی کیلئے ڈی پی سی کا چیئرمین چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) سی ایم پیکج اور ان سروس پروموشن کے تحت اساتذہ کی ترقی کیلئے مستقبل میں ڈی پی سی کا چیئرمین چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر یاڈی سی او، چیئرمین ہوا کرتے تھے جس کی وجہ سے اساتذہ کی پروموشن کیلئے ڈی پی سی کا اجلاس بلانے میں تاخیر ہوجاتی تھی۔ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے بروقت ترقیوں کیلئے چیئرمین شپ چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو دی جائے اس کے علاوہ پنجاب بھر کے ای ایس ٹی اساتذہ کیلئے گریڈ 14 پی ایس ٹی کیلئے گریڈ 15 اور 16جبکہ ایس ایس ٹی کو 2 انکریمنٹ دینے کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی ہے جس کا حالیہ بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔
تازہ ترین