• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ بارراولپنڈی کے سیاسی جماعتوں کے وکلاء ونگز کا وزیر اعظم سے استعفیٰ کے لئے تحریک کا اعلان

راولپنڈی(اپنےرپورٹرسے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے وکلاء ونگز نے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کے لیےتحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سینئر وکلاء پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہفتہ کو ضلع کچہری راولپنڈی میں وزیراعظم سے استعفیٰ اور سپریم کورٹ کے حق میں پہلے احتجاجی مظاہرے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی لائرز فورم، تحریک انصاف لائرز فورم، مسلم لیگ ق لائرز ونگ ، جماعت اسلا می لائرز ونگ ،جسٹس پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے وکلاء کی باہمی مشاورت سے پیپلز لائرز فورم کے صدر شاہد مغل ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری اسدعباسی ایڈووکیٹ، تحریک انصاف کے شوکت رئوف صدیقی ایڈووکیٹ ، نعیم اعوان ایڈووکیٹ، جماعت اسلا می کے ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ، راجہ صولت مجید ستی ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ق سے راجہ ناصر محمود ایڈووکیٹ، سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ، جسٹس پارٹی سے ملک صالح ایڈووکیٹ ، اورنگزیب ایڈووکیٹ اور اے این پی سے شکیل کھٹر ایڈووکیٹ پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ضلع کچہری راولپنڈی کے علامہ اقبال ہال میں سیاسی جماعتوں کے وکلاء ونگز کی جانب سے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے میں نہ مانوں کی پالیسی اختیار کرنے کے خلاف ہفتہ 22جولائی کو انکے خلاف باقاعدہ پہلا مظاہرہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین