• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیا کو بہترین رکن پارلیمان کا ایوارڈ ملنے پر فخر ہے، امیتابھ بچن

Todays Print

ممبئی(ایجنسیاں) عالمی شہرت یافتہ معروف اداکار امیتابھ بچن نے ان کی اہلیہ اور راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن کو بہترین رکن پارلیمان کے ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے خاندان کیلئے فخرکی بات ہے۔بھارتی میڈیا ذرا ئع کے مطا بق اداکاری سے سیاستداں بننے والی جیا بچن کو سال 2016کے لئے بہترین رکن پارلیمان کا ایوارڈ گزشتہ رات وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا۔اس موقع پرامیتابھ بچن نے جیا کو ایوارڈ ملنے کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیاکو بہترین رکن پارلیمان کا ایوارڈ ہم سبھی گھر کے اراکین کے لئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے رکن پارلیمان کے طورپر جیا کے عزم اور ایمانداری کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی میں جیا کی ریکارڈ شرکت رہی ہے۔

تازہ ترین