• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینا یہاں ‘مرنا یہاں....مکیش کی آج 94ویں سالگرہ ہے

Todays Print

ممبئی (ایجنسیاں) بھارتی فلموں میں رومانوی گیتوں سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے مکیش کی 22جولائی کو93ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ، فلمی کیریئر میں1300سے زائد گیت گائے۔ بولی وڈ میں اپنی مدھر آواز سے دنیا کو دیوانہ بنانے والے پلے بیک سنگر مکیش 22 جولائی 1923 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے۔

مکیش چاند ماتھر کو دنیا لیجنڈری پلے بیک سنگر مکیش کے نام سے جانتی ہے۔ مکیش نے اپنے ابتدائی دور میں رومانوی گیت گائے جنہوں نے انہیں بامِ عروج پر پہنچا دیا۔ فلم “کبھی کبھی” میں ان کا گانا “پل دو پل کا شاعر” ہر سننے والے کو بھایا ، مکیش نے اپنے طویل فلمی کیرئیر میں 1300 گانے گائے۔مکیش کے گائے ہوئے زیادہ تر سپرہٹ گانے راج کپور پر فلمائے گئے۔27اگست 1976میں یہ مدھر آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔

تازہ ترین