• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ کی قدر،جرمنی و سنگاپور سر فہرست ، پاکستان کا 198 نمبر

لاہور(رپورٹ :نوید طارق) قومی ریاستوں کے قیام کے بعد ’’ نیشنل انٹرسٹ‘‘ کے نام پرخدا کی بنائی زمین کے سینے پے کھینچی گئی آہنی وخادار سرحدی لکیروں نے انسانوں کی آزاد انہ نقل و حمل پر مختلف پابندیاں عائد کردیں۔آج صورتحال یہ ہے کہ پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ایک سے دوسرے ملک میں داخلہ ناممکن بنا دیا گیا ہے ۔جرمنی وسنگا پور کا پاسپورٹ سب سے زیادہ موثرہے، 199ممالک کی فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پرہے، پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 36ممالک تک میں ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت حاصل ہے ۔

سویڈن و جنوبی کوریاتیسرے، ڈنمارک، فن لینڈ، اٹلی، فرانس، اسپین، ناروے، برطانیہ، جاپان اور امریکا مشترکہ طور پر پانچویںنمبر پرہیں ۔ مالدیپ 106،چین 136،بھارت وبھوٹان 160، سری لنکا و ایران 189جبکہ بنگلہ دیش 194ویں نمبر پر ہیں۔ اسلامی ممالک میں سب سے طاقت ورملائیشین پاسپورٹ20ویں، عربوں میں اول یو اے ای 56، کویت 97، عمان 109، سعودی عرب 114، انڈونیشیا 130،فلسطین 183، لبنان 186ویں نمبر ہیں ۔ 25ممالک میں 2دہائیوں سے قائم شہریت اور رہائشی مسائل پر کام کر نیو الی مشاورتی فرم، Henley & Partners کی مختلف ممالک کے پاسپورٹس کے پر اثر ہونے کے حوالے سے کی گئی تحقیق، ’’Visa Ristrictions Index 2017‘‘کے مطابق بھی 104ممالک میں پاکستانی پاسپورٹ 102ویں نمبر پر ہے جسکے مقابلے میں کم اہمیت کے حامل صرف 2ممالک عراق اور افغانستان کے پاسپورٹس ہیں ۔

جنگ ڈویلپمنٹ رپورٹنگ سیل نے دنیا کے مختلف ممالک میں ویزے کے بغیر داخل ہونے، بغیر کسی ویزا بمقابلہ آمد پر ویزا اور اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ’’ ہیومن ڈویلپمنٹ اینڈیکس‘‘ کی بنا پرسٹیزن شپ پرکام کر نے والی عالمی ادارے ’’Arton Capital‘‘کی گئی درجہ بندی ’’Global Passport Power Rank 2017‘‘پر مختلف حوالوں سے جو تحقیق کی ہے اس کے مطابق اقوام متحد ہ کے 193ممالک اراکین، تائیوان، مکائو، ہانگ کانگ، کوسوو، فلسطین اور ویٹی کن سمیت 199ممالک کے پاسپورٹس میں سے جرمنی اور سنگا پور کے بعد طاقتور ترین پاسپورٹس میں سویڈن اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پرتیسرے، ڈنمارک، فن لینڈ،اٹلی،فرانس، اسپین، ناروے، برطانیہ، جاپان اورامریکہ پانچویں ویں نمبر پر ہیں۔ لیگز مبرگ، سوئٹزر لینڈ،ہالینڈ،بلجیم، آسٹریا اور پرتگال 14ویں، آئر لینڈ اورکینیڈا20، یونان، نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا23،مالٹا، چیک ریپبلک اور آئس لینڈ 26، ہنگری29، سلووینیہ، سلوواکیہ، پولینڈ، لیتھوینیا اور لیٹویا30، ایسٹونیا 35مغربی یورپی ملک لیختینستائین36، قبرض 37، برازیل38، کروئیشیا، رومانیہ، بلگیریا، موناکو اور ارجنٹائین39، چلی44، ہانگ کانگ45، سان مرینو اور انڈورا46، اسرائیل48، بارباڈوس اور برونائی49، میکسیکو 51، بھماس اور ویٹی کن سٹی52، بحر ہند کا ملک سیچیلیس 54، ہنگری55، امریکہ کے قریب سینٹ کیٹز وناویس57، انٹی گووا اینڈ بارباڈووا58، بحرہ کریبئین کا ملک سینٹ وینسینٹ و گیناڈائنز 59، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو اور پیرو 60، ماریشیئس، کوسٹاریکا اور وینزویلا62، تائیوان65، سینٹ لوشیا66، گریناڈا، یوکرائین اور مکائو67، پاناما اور پیراگوئے70، آسٹریلیا کے شمال میں واقع ملک وانواتو 72، ڈومینیکا73، سولومن آئس لینڈ ز، جنوبی بحرہ الکاہل کا ملک سامووا،آسٹریلیا کے قریب واقع ملک تووالو، ایل سلوا ڈور اور ہنڈراس74، سربیا 79، گوئٹے مالا80، ٹونگا81، وسطی بحرہ اوقیانوس میں جزائر پر مشتمل ملک کیر یباتی اور میسیڈونیا82،روس84، کولمبیا85، ترکی، مونٹی نیگرو، مالدووا اور مارشل آئس لینڈ86، نکاراگووا90، جارجیا91، مائیکرونیشیا 92، بوسنیا اینڈ ہرزیگوینیا اور بحرالکاہل کا ملک پلائو93، البانیہ95، جنوبی افریقہ96، بلیز اور مشرقی تیمور98، قطر100، جمیکا، فجی اور گیانا101، ایکوا ڈور104، بحرین105، تھائی لینڈ107، بوٹسوانا108، جنوبی بحرالکاہل کا ملک ناورواور قازقستان109، لیسوتھو اوربیلارس112، سوری نام، پاپوا نیو گنی اور بولیویا114، سوازی لینڈ، ملاوی اورکینیا118، نمیبیا 121، گیمبیا اورتنزانیہ122، آذربائیجان124، زیمبیا، تیونس اور مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی 125، زمبابوے اورفلپائن 128، یوگنڈا 130، کیوبا اورڈومینکن ریپبلک 132، سری لیون اور گھانا134، آرمینیا، مراکش اور کرغز ستان 136، بنین اورافریقہ کے مغر بی ساحل کے قریب واقع ملک سائو ٹومے و پرنسپے 140، منگو لیا142، سنیگال، گنی اورآئیوری کوسٹ 143، برکینا فاسو، موریطانیہ، ازبکستان اور تاجکستان146، موزیمبیق، روانڈا اور ہیٹی150، ٹوگو، مڈا غاسکر اور گبون153، مالی، نائجر، مصر اور کوموروس156، گنی بسائو، ویت نام، چاڈ، کمبوڈیا اور ترکمانستان162، اردن، انگولا، کیمرون، برونڈی، الجیریا، سنٹرل افریکن ریپبلک اور وسطی افریقی ملک استوائی گنی167، لائبیریا اور لائوس175، کانگو176، نائجیریا اور جبوتی177، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، میانمار اور کوسوو179، جنوبی سوڈان182، ایتھوپیا اور اریٹریا183، لیبیا اورشمالی کوریا186،نیپال، یمن اور سوڈان189، صومالیہ195، شام196، عراق197، پاکستان 198جبکہ افغا نستان199ویں نمبر پر ہیں ۔

تازہ ترین