• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ ، شیریں مزاری (ڈمی) اورلیگی متوالے آج”خبرناک“ میں آمنے سامنے!!

کراچی (جنگ نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ (ڈمی)، تحریک انصاف کی شیریں مزاری (ڈمی) اور لیگی متوالے ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ شو کے دوران اپنا اپنا موقف پیش کرتے ہوئے شرکاءکا کہنا تھا کہ ”ہم ساتھ نہ دیتے تو میاں صاحب کچہریوں میں مانگ رہے ہوتے، محنت ہم نے کی کھیر کھانے پی پی آ گئی، جہاں ہم کھڑے ہو جائیں لکیر وہیں سے شروع ہوتی ہے، پی پی عمران قربتیں بغض میاں یا حب اقتدار ، جمہوریت کی دیوی گنگا کی طرح پوتر رہے گی“ ۔ ”خبرناک“ میں بیسوی صدی کے تان سین اور نامکمل ٹرموں کے بادشاہ کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام رات11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین