• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اطلاعات سندھ میں اعلیٰ افسران کی تقرریاں اور تبادلے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ اطلاعات سندھ میں اعلیٰ افسران کے تقرریاں اور تبادلے ۔ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ہیڈ کوارٹر کراچی زینت جہاں کو سکھر تبدیل کر کے انکی جگہ مہناز فاطمہ کو اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کوحکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر زاہد مصطفی میمن کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن میرپور خاص تعینات کی گیا ہے جبکہ انکی جگہ ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ہیڈکوارٹر کراچی زینت جہاں کو ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن سکھر مقرر کیا گیا ہے، زینت جہاں کی جگہ ڈائریکٹر پبلی کیشن ہیڈکوارٹر کراچی مہناز فاطمہ کو ڈائریکٹر پریس انفارمیشن کراچی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ہیڈ کوارٹر کراچی یاسمین میمن کو ڈائریکٹر پبلی کیشن ہیڈ کوارٹر کراچی مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس سید ذوالفقار علی شاہ اب ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ انکی جگہ حال ہی میں حال ہی میں بی ایس 19میں ترقی پانے والے افسر معیزالدین پیرزادہ کو ڈائریکٹر انفارمیشن ایڈمن اینڈ اکاؤنٹس مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین