• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں پرتشدد، شوگرملزمالکان اورانتظامیہ پرمقدمہ

مظفرگڑھ،علی پور(نامہ نگاران)گنےکی فصل کی قیمت طلب کرنے پرکاشتکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانےاوران سے رقم اوردیگرسامان اسلحہ کے زور پرچھیننے کےالزام میں  علی پورمیں واقع شریف فیملی کی ملکیتی حسیب وقاص شوگرملزکے چیف ایگزیکٹواورمیاں الیاس معراج،انکےبیٹوں ،ایڈمن منیجرعبداللہ اورعملےکیخلاف 2مقدمات درج کرلئےگئےتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔علی پور اور شاہ جمال کے رہائشی 2کاشتکاروں محمد آصف اورریاض احمد نےتھانہ صدرعلی پورکو درخواست دی کہ انھوں نے گزشتہ سال شوگرمل انتظامیہ کو لاکھوں روپےکاگنافراہم کیا جس کی تاحال ادائیگی نہ ہوسکی ،وُہ گنے کی قیمت کی وصولی کے لئےمل گئے تومل کے چیف ایگزیکٹومیاں الیاس معراج ،انکے 2بیٹوں اور عملے نے انھیں اسلحےکے زور پرتشدد کا نشانہ بنایا اوررقم اور دیگر سامان چھین لیا ۔علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں دو سال قبل شوگر مل شفٹ کی جس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ  پرحکم امتناعی بھی جاری ہواملز بند کیس زیر سماعت ہے اور ملز اس وقت تحصیل علی پور اور تحصیل جتوئی کے کاشتکاروں کے گنے کی فصل کی مبینہ طور پر53کروڑ کی رقم کی ادائیگیاں روکے ہوئےہے۔متاثرہ کاشتکاروں نے متعددباراحتجاج بھی کئے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ڈی پی اوملک اویس احمد نے اپنے بیان میں کہاکہ کاشتکاروں کے بیان کی روشنی میں حسیب وقاص شوگر ملز انتظامیہ کیخلاف مقدمات درج کیے گئے،تفتیش میرٹ پر کی جائیگی ۔ڈی پی اوکاکہنا تھا کہ کاشتکاروں کو واجبات کی ادائیگی ہرصورت یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین