• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پولیس ٹریننگ سینٹر،انسٹرکٹرکا رنگ روٹ پرتشدد،ٹانگ توڑ دی

 ملتان(نمائندہ جنگ)ملتان پولیس ٹریننگ سنٹر،انسٹرکٹرکا ریکروٹ پر تشدد ،ٹانگ توڑ دی تفصیل کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹرملتان میں زیر تربیت ریکروٹس پرتشدد کیخلاف ریکروٹس جمع ہو کرسڑکوں پر آگئے اور  انہوں نے  ٹریننگ سکول   میں تربیت دینےوالے انسٹرکٹرز، اور افسران کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ریکروٹس نے الزام لگایا کہ ان پر تشدد کیاجاتاہے اورکھانابندکردیاجاتاہے۔تشددسےکئی ریکروٹس زخمی ہو جاتے ہیں، ریکروٹس کے ساتھ انکازخمی ساتھی خادم حسین بھی تھاجو شیخو پورہ کا رہائشی تھا  اور انسٹرکٹرنے ڈنڈے مار کر اس کی ٹانگ توڑ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ ان پر تشدد معمول بن چکا ہے،انسٹرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اورذمہ دران کے خلاف کاروائی کی جائے۔ احتجاج کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ سٹی پولیس آفیسر احسن یونس اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئےجنہوں نےمظاہرین سے مذاکرات کئےجس کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

تازہ ترین