• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری بلی نے کئی ماہ پہلے ایک بچہ دیا۔
نیلی آنکھوں والا بلونگڑا بہت خوب صورت تھا۔
لیکن اس کی ٹانگیں پیدائشی طور پر مڑی ہوئی تھیں۔
دو مہینے تک وہ فرش پر پھسلتا رہا۔
بچے اسے دیکھ دیکھ کر تالیاں بجاتے رہے۔
تیسرے مہینے میں اسے سڑک پر پھینک آیا۔
معذور کی دیکھ بھال کون کرے۔
بلی نے کوئی رد عمل ظاہر نہ کیا۔
جانور اس بات کے عادی ہوتے ہیں۔
کل میرا پوتا پیدا ہوا۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کا وزن چھ پونڈ ہے۔
ویسے تو صحت مند ہے لیکن
پیر پیدائشی طور پر مڑے ہوئے ہیں

تازہ ترین