• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اکثر اسپتالوں میں کام بند کر کے ہڑتال کرنے کی کال دی جاتی ہے مگر مطالبات کی منظوری کی یہ ضد کئی معصوم لوگوں کی جانوں کے نقصان کا باعث بنتی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کو دہراتے ہوئے سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں موجود ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات جائز ہیں یا نہیں، عام آدمی کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ معمول میں سرکاری اسپتالوں کی حالت اتنی بدتر ہوتی ہے کہ کوئی شخص باعزت طریقے سے وہاں اپنا علاج نہیں کروا سکتا۔ اب ایک بار پھر سرکاری اسپتالوں کے مریضوں کو مصیبت آن پہنچی ہے کیونکہ ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں اور یہ خبر مریضوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
(نوین علی)
(alinaveen790@gmail.com)

تازہ ترین