• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ملک میں یوں لگتا ہے جیسے سب کو مانگنے کی لت لگ گئی شاید ہی کوئی ایسا شعبہ ہائے زندگی ہو گا جو ترقی کی منازل اتنی تیزی سے نہیں طے کر رہا ہو گا جتنا کہ پاکستان میں گداگری کا شعبہ ترقی کر رہا ہے۔ یہ گداگر جگہ جگہ یوں دندناتے پھر رہے ہوتے ہیں جیسے سب بازار اور سڑکیں ان کی ملکیت ہیں۔ لوگ جہاں سوالی کو عزت و احترام دیتے تھے۔ اس کو اب ان پیشہ ور مانگنے والوں نے اکتاہٹ اور بیزاری میں بدل دیا ہے۔ معاشرے میں دن بدن بڑھنے والی بے راہ روی کو پھیلانے میں ایک ہاتھ ان گداگروں کا بھی ہے۔ بحیثیت ایک قوم کے ہم لوگوں کو چاہئے کہ ایسے عناصر کی روک تھام کرنے کیلئے قدم اٹھائیں۔ حق داروں کو ان کا حق نہیں ملتا صرف اور صرف ان پیشہ ور لوگوں کی وجہ سے اور وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ان کی جڑیں مضبوط ہوتی جا رہی ہیں ضروری ہے کہ ان پیشہ ور گداگروں کے مستقل خاتمے کیلئے اہم اقدامات کئے جائیں۔ تاکہ جو مستحق اور ضرورت مند ہیں انکی جانب توجہ ہو۔ (زہرا تنویر)
(zahratanveer@hotmail.com)

تازہ ترین