• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاستدانوں کی طرف سے آئے روز غیر مہذب اور غیر اخلاقی گفتگو کی جا رہی ہے۔ اس کی تاریخ تو پرانی ہے، مگر موجودہ وقت میں جو صورتحال ہے پہلے نہیں تھی۔ اس وقت غیر مہذب سیاسی گفتگو کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اس میں خواتین کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں طنز کے تیر چلاتے ہیں۔ دنيا میں سیاسی رہنمائوں کی باتیں صدیوں تک یاد رکھی جاتی ہیں اور ان کی مثالیں بھی دی جاتی ہیں لیکن کیا ہماری آنے والی نسلیں ہمارے سیاسی رہنمائوں کی بد زبانی کو یاد رکھیں گی؟ لہٰذا سیاسی رہنمائوں کو چاہئے کہ اپنی گفتگو میں مہذب الفاظ کا چنائو کریں کیونکہ اخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے انسان بہتر طریقے سے اپنی بات دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔
(شاہد موسیٰ)
(shahidmooso@yahoo.com)

تازہ ترین