• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج میں ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے کیمپ

شہدادپور( نامہ نگار ) ہیپاٹائٹس پروگرام سندھ کی سینئر مانیٹرنگ آفیسر ڈاکٹر لیلا رام کوہستانی کی نگرانی میں شہدادپور پولیس ٹریننگ کالج میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا چیک اپ اور ویکسین کے لئے ایک روزہ کیمپ لگایا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر لیلا رام کوہستانی ۔ڈاکٹر پرویز ابڑو اور اپنی ٹیم سکندر عمرانی اور مختیار بھٹی کے ساتھ پولیس ٹریننگ کالیج کے میل اور فی میل 535 پولیس اہلکاروں کا چیک اپ اور 593 اہلکاروں کی ویکسین کی ۔ٹیسٹ میں 63 اہلکاروں میں ہیپاٹائٹس سی کی علامات ظاہر ہوئی جن میں 25 فی میل بھی شامل ہیں ۔جبکہ 13 اہلکاروں میں ہیپاٹائٹس بی ظاہر ہوئی ۔جس میں 2 فی میل شامل ہیں ۔اس موقع پر پی ٹی سی کے پرنسپل نظیر احمدنے بھی کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر سینئر مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کے کالے یرقان کے مرض کے خاتمے کیلئے اس مرض میں مبتلا مریض کو احتیاط کرنی چاہئے ۔اس کے لئے اسپتالوں ۔اسکولوں اور مین چوراہوں میں کیمپ لگائے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس مرض سے بچانے کے لیے لوگوں کو ویکسین کی جارہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا شخص کو کورس پورا کرنا چاہئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے ۔علاج سے بہتر احتیاط ہے۔جس کیلئے شہروں اور دیہاتوں میں اس بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی ۔
تازہ ترین