• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمیر ثناءفاؤنڈیشن ,،ز یرعلاج تھیلے سیمیا کے بچوں کی سالگرہ کی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمیر ثناءفاؤنڈیشن میں زیر ِ علاج تھیلے سیمیا کے متعدد بچوں کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں تھیلے سیمیا کے بچے ،ان کے والدین،اور ڈاکٹر ظفر ہاشمی،غزل ساجداوردیگر نے شرکت کی اور تھیلے سیمیا کے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں تحائف دیئے ۔انہوں نے ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا اور فرداً فرداًتمام بچوں کی خیریت دریافت کی ۔اس موقع پر عمیر ثناءفاؤنڈیشن کے جوائنٹ سیکریٹری عبید ہاشمی نے شرکاءکو تھیلے سیمیا کے خاتمے کے حوالے سے عمیر ثناءفاؤنڈیشن کی جملہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر ہاشمی نے کہا کہ ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثناءفاؤنڈیشن جو جدوجہد کر رہی ہے وہ قابل قدر اور لائقِ تحسین ہے،حقیقت یہ ہے کہ ملک میں تھیلے سیمیا کا مرض جس تیزی سے پھیل رہا ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہے۔
تازہ ترین