• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہیدذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی میں کل تقریب ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہیدذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر جسٹس(ر) قاضی خالد علی نے کہاہے کہ  موجودہ عمارت میں مزید کلاس رومز، 350 سٹیوں پر مشتمل آڈیٹوریم، دفاتر اور انڈوراسپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب  25 جولائی منگل شام 6 بجے یونیورسٹی کے سٹی کیمپس کلفٹن  میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس احمد علی ایم شیخ ہوں گے۔ تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان، وکلا، سرکاری افسران، اساتذہ کرام، طلبہ وطالبات اوردیگر ممتازشخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ قاضی خالدعلی نے کہاکہ سندھ حکومت نے 1145 ملین روپیہ کی لاگت سے کورنگی ابراہیم حیدری میں بے نظیربھٹو شہید کیمپس کی تعمیر کے لیے 14 ایکڑ رقبہ پر اسکیم منظور کی تھی جس کی تعمیری سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے PSDP میں ایک ارب روپیہ لاگت کی اسکیم موجودہ مالی سال2017-18 کے لیے 200 ملین روپیہ مختص کئے ہیں۔
تازہ ترین