• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ، سیمسٹر کی کلاسیں یکم اگست سے شروع کی جائیں گی

جامشورو(نامہ نگار) شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت نے کہا ہے کہ سیمسٹر کی کلاسز یکم اگست سے شروع کی جائیں گی، جس میں اساتذہ و طلباء اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ڈینز، ڈائریکٹرز اور چیئرپرسنز کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے کہا کہ معیاری اعلیٰ تعلیم و تحقیق کو فروغ دلانے کے لیے جامعہ کی داخلہ پالیسی اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی گائیڈ لائین پر مکمل طور عمل کرایا جائے گا اور ایم فل و پی ایچ ڈی کے داخلے میں متعلقہ شعبے کے سربراہ اور ڈینز کی رضامندی شامل کی جائے گی اور تعلیمی و تحقیقی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست کوجامعہ کھل جائے گی اور اسی دن کلاسز شروع کرائی جائیں گی۔ انہوں نے اساتذہ و طلباء کی حاضری آن لائن کی جائے اور ڈین صاحبان اس پر خصوصی نظر رکھیں۔ بعد میں جامعہ کو آئی ایس او سرٹیفکیشن کی طرف لے جانے کے حوالے سے بھی اجلاس ہوا، جس میں الائیڈ کنسلٹنٹس کے سینئر ٹرینر نعیم نقوی نے بریفنگ دی اور آئی ایس او 9001کی اہمیت افادیت اور اسے جامعہ سندھ میں نافذ کرنے کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔
تازہ ترین