• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بی ٹوئٹر پر2کروڑ80لاکھ مداحوں کیساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان

Todays Print

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیتنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچادیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد 2کروڑ 80لاکھ تک جا پہنچی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں شاہ رخ خا ن کی ٹوئٹر پر فین فالوونگ 26.3ملین ، عامر خان کی21.4ملین اور سلمان خان کی 24.1ملین ہے۔واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بولی وڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ ہے۔اس موقع پر بگ بی کافی خوش نظر آرہے ہیں اور مداحوں کی تعداد28ملین تک پہنچنے پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

تازہ ترین