• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کا شاہ رخ کیلئے ”ای سائیکل “کا تحفہ

Todays Print

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ دبنگ سلمان خان نے فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بچوں کو اپنے چیریٹی برانڈ”بینگ ہیومن“ کی متعارف کردہ ”ای سائیکل“ تحفے میں دےدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں سپر اسٹار کو ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ گزشتہ دنوں سلمان خان، کنگ خان اور ان کے بیٹے کے ہمراہ سائیکلوں پر ممبئی کی سڑکوں پر گشت کرتے نظر آئے تھے۔سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ جب کہ کنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ” جب ہیری میٹ سیجل“ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین