• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کوٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا جائیگا

Todays Print

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ سے ہولی وڈ تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی بولی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اداکاری کے ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی بہترین خدمات کے نتیجے میں انہیں اب ایک اور اعزاز سے نوازا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا رواں برس 6 ستمبر کو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی، جہاں انہیں عالمی ادارے یونیسیف کیلئے بطورسفیر سمیت پریانکا چوپڑا فاؤنڈیشن کے ذریعے صحت اور تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات انجام دینے کیلئے اعزازسے نوازا جائے گا۔

دوسری جانب اس فیسٹیول میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرامزکے ذریعے ان خواتین کیلئے فنڈز جمع کیے جائیں گے جو کیمرے کے پیچھے اپنی خدمات انجام دیتی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ہولی وڈ فلم’بے واچ‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، فلم باکس آفس پرتو خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی لیکن پریانکا کیلئے ہولی وڈ کے دروازے کھل گئے ہیں۔

تازہ ترین