کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ ذوالقعدہ 1438ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس پیر 24؍جولائی کو بعد نمازِ عصر دفتر محکمۂ موسمیات (میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوگا ۔