• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری مسائل کے حل کیلئے ریونیو میں اضافے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف  رپورٹر ) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ شہر کے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں، ہمیں اپنے ریونیو کو بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عوام کا تعاون درکار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کے ایم سی بلڈنگ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر  نے کہا کہ کراچی کے عوام میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس بروقت ادا کریں تاکہ شاہراہوں پر روشنی کا انتظام، فلائی اوورز، انڈرپاسز کی تعمیر و مرمت ،اسپتالوں ، جراثیم کش اسپرے،ڈینگی اور ملیریا جیسے امراض سے محفوظ رکھنے کے لئے استعمال کئے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس کے بلز کی بع وقت تقسیم کا طریقہ کار بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بل کی ادائیگی میں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین