• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف عوام سے محبت اورشرافت کی علامت ہے،منور رضا

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) مسلم لیگ (ن)کراچی ڈویژن کے صدر منور رضا نے  کہا ہےکہ محمد نواز شریف  وطن اور عوام سے محبت  اور برداشت و شرافت کی علامت ہے،الزامات لگانے والے نواز شریف دشمنی میں پاگل ہوچکے ہیں،یہ بات انہوں نے PS-90 کے صدر  اخلاق احمد، سنیئر نائب صد و چیئر مین محمد رفیق خان، جنرل سیکرٹری نوشاد تنولی کی جانب سے بلدیہ ٹائون ضلع ویسٹ میں عوامی رابطہ مہم اور میاں محمد نوازشریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی،جلسے سے جوائنٹ سیکرٹری سندھ حاجی صالحین تنولی ، ضلع ویسٹ کے صدر امان خان آفریدی، جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن ، ضلع ملیر کے صدر ملک تاج، اقبال خاکسار، چیئر مین وقار تنولی ، چیئر مین محب اللہ خان ، دائود پٹھان ، پرویز تنولی ایڈوکیٹ ، ظہیر جہانگیری اور دیگر نے بھی خطاب کیا،منور رضا  نے مزید کہا کہ آج کی یہ تقریب نواز شریف پر انکے متوالوں کے یقین و اعتماد کا ثبوت ہے JIT کی رپورٹ کا عوامی سطح پر پوسٹ مارٹم جاری ہے صرف الزامات اور خواہشوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔

تازہ ترین