• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے پیش نظر ریلیف کیمپ قائم کردیئے ہیں، چئیرمین ضلع کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کونسل کراچی نے بارشوں کے پیش  نظر کمیونٹی سینٹر اور اسکولوں میں ریلیف کیمپ  قائم کردیئے، چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ مسائل  کے حل کا بہترین  طریقے کار یہ ہے کہ  انہیں میدان عمل میں نکل کر حل کرایا جائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار  یونین کونسل میمن گوٹھ، ملھ کے مین ڈسپوزل اور علاقے میں سیوریج کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل  نے بریفنگ دیتے ہئے بتایا کہ گزشتہ برسات میں عملے نے جس طرح اپنے فرائض انجام دیئے  وہ قابل ستائش  ہے ۔
تازہ ترین