• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی ،قاری عثمان

     کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ  حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوگئی،فوری طور پر کراچی میں قیام امن کیلئے فول پروف اقدامات کئے جائیں،کراچی آپریشن سے زیر زمین جانے والے ڈاکو دہشت گرد جیب کترے اور بھتہ خور اب نئے انداز اور منصوبہ بندی سے سرگرم ہوگئے ہیں، وہ جامع مسجد صدیق اکبر عابد آباد میں جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے امیر مولانا عمرصادق کے چچا زاد بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد جماعتی کارکنوں اور احباب سےبات چیت کررہے تھے۔
تازہ ترین