• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ(پاکستان) جمہوریت کی بقاء کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،زاہد منصوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے رکن زاہد منصوری نے کہا ہے کہ متحدہ (پاکستان ) ملک و قوم کی ترقی کیلئے اور جمہوریت کی بقاء کیلئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،ان خیالات کااظہارانہوں نے ملیر میں ذمہ داران وکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ذمہ داران و کارکنان آئندہ کے عام انتخابات کیلئے ابھی سے ہی تیاریاں شروع کردیں اور عوام کی بلاتفریق خدمت اور مسائل حل کرنے کیلئے حکومتی ذرائع اور وسائل استعمال کرنے کی مزید تگ و دو میں نہ رہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت  علاقائی مسائل عوام کے ساتھ  مل کر حل کریں،ڈسٹرکٹ کورنگی کے انچارج خالد عمر نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں صرف وہی جماعت کامیاب ہوگی جس کا مینڈیٹ اصلی ہوگا ، خواجہ سہیل منصور نے پاک کالونی  کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ متحدہ(پاکستان) پر الزامات عائد کرکے اس کا راستہ وقتی طور پر تو روکا جاسکتا ہے لیکن اس کی اڑان کو روکنے والے خود آہستہ آہستہ گرتے جارہے ہیں،اجلاس سےڈسٹرکٹ ویسٹ کے انچارج عبد الحق نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین