• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات،3افراد جاں بحق ، ایک زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حادثات و واقعات میں4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت سے گر کر مزدور  28سالہ واحد بخش ہلاک  ہو گیا،۔ڈاکس تھانے کی حدود منوڑہ میں سمندرمیں نہاتے ہوئے55سالہ مستقیم ولد عبدالرحمٰن  ڈوب کر جاں بحق ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر ریکسیو رضاکار موقع پر پہنچے اور اسکی لاش کو نکال کر اسپتال منتقل کیا،متوفی پی آئی بی کالونی کا رہائشی اور پکنک منانے کے لیے آیا تھا۔سائٹ سپر ہائی وے  جوکھیو گوٹھ میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔  اسٹار گیٹ مون آرکیڈ سے 70سالہ محمد اعظم  کی لاش ملی جسے پولیس نے بتایا کہ متوفی مون آرکیڈ کے ہی رہائشی تھے  لفٹ سے گر کر جاں بحق ہو گئے، اتوار کو بلڈنگ کی لفٹ کے نیچے سے انکی لاش ملی۔
تازہ ترین