• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ نظامِ حکومت اپنے خاتمے کے دن گن رہا ہے، علامہ ناصر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ کرپٹ نظامِ حکومت اپنے خاتمے کے دن گن رہا ہے، ملک کی اقتصادی بدحالی کے ذمہ دار بدعنوان حکمران ہیں جو ترقی کے نام پر شروع کیے جانے والے منصوبوں میں بھی لاکھوں ڈالر کمیشن وصول کرتے رہے ہیں، پاکستان میں شفاف اور عادلانہ نظام حکومت کا قیام پوری قوم کا مطالبہ ہے جو حکمرانوں کے احتساب کے بعد پورا ہوتا دکھا ئی دے رہا ہے، جمہوریت کی پاسداری اور کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے ہم اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت کی ہے، پاناما لیکس ظالم ، جابراور متکبر حکمرانوں کے لیے اللہ کی طرف سے پکڑ ثابت ہو رہی ہے، حکمرانوں نے پاناماکیس کو لٹکانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن انہیں ناکامی دیکھنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو متنازع ثابت کرنے کی جو مہم جاری ہے اس پر سپریم کورٹ کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔
تازہ ترین