• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت4افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاک کالونی تھانے کی حدود ریکسر پل کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر28سالہ طاہر ولد قاسم زخمی ہو گیا،سائٹ اے تھانے کی حدود ولیکا اسپتال کے قریب ڈکیتی  میں مزاحمت پر 25سالہ احمد جان ولد کشکول خان زخمی ہو گیا،اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود بابا ولایت شاہ کالونی میں فائرنگ سے30سالہ عبدالرافع ولد ساجد علی زخمی ہو گیا ،سائٹ اے تھانے کی حدود عید گاہ گراؤنڈ کے قریب چھت پر سوئی ہوئی  30سالہ رخسانہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے زخمی ہو گئی۔
تازہ ترین