• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں  کہ اغوا برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں اور جملہ اقدامات میں حفاظت خود اختیاری سے متعلق جاری ایس او پی پر عمل درآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے،بصورت دیگر کوئی بھی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی اور ذمہ داران کو سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا،انہوں نے کہا کہ اغواء اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث عناصر ،گروہوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف پولیس ایکشن کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسی وارداتوں کے خلاف پولیس کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ قیام امن کے حوالے سے پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں اورانٹیلی جینس ایجنسیوں سے روابط کو ہر سطح پر مضبوط اور مؤثر بنائے اور کسی بھی حوالے سے موصول ہونیوالی اطلاعات کی بروقت شیئرنگ اور فالو کرنیکے عمل کو یقینی بنائے،عوام کے ساتھ انتہائی مثبت برتاؤ اور دوستانہ رویہ اختیار کرے اور عوام کی شکایات کا ازالہ بروقت یقینی بنائے تا کہ جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے۔ 
تازہ ترین