• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے رقم وصول کی جائے، منظور رضی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین کے  چیئرمین  منظور احمد رضی نے حکومت اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے غریب ملازمین کی پنشن میں گھپلوں اور 44ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ظفر گوندل سمیت دیگر عہدیداروں کو گرفتار کرکے رقم وصول کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے، جنہوں نے ای او بی آئی  میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی اور اب پیپلز پارٹی چھوڑ کر  تحریک انصاف میں شامل ہیں، اسی طرح بڑے بڑے بیوروکریٹ ریلوے سمیت دیگر اداروں میں بھی موجود ہیں، ان سب کا بھی احتساب کرکے سزائیں دی جائیں۔
تازہ ترین