• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کے خلاف ’’ون ملین پٹیشن ‘‘ضرور دائر کریں گے، نعیم الرحمٰن

   کراچی  (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوا م بجلی ، پانی کے بحران اور سنگین بلدیاتی مسائل سے دوچار ہیں ، جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ، کے الیکٹرک کے خلاف ’’ون ملین پٹیشن ‘‘ سپریم کورٹ میں ضرور دائر کریں گے ، عوام کے الیکٹرک کے خلاف شکایات اور مسائل کے حل کے لیے بڑے پیمانے پر جماعت اسلامی سے رجوع کررہے ہیں ، ہم عوام کے ساتھ ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کراچی کے ششماہی اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے ارکان جماعت اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عوام سے رابطوں کو مستحکم کیا جائے اور 2018کے انتخابات کے لیے ابھی سے بھرپور تیاری کی جائے،انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مہم چرم قربانی کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی اور تیاری کی جائے اور اجتماعی قربانی کے ساتھ ساتھ عوامی رابطے بھی کیے جائیں۔
تازہ ترین